نبی کریمؐ کی آمد سے دنیا میں نور کا ایسا دریا پھیلا جس کی روانی ہمیشہ جاری رہے گی، مفتی پیر سید عارف شاہ اویسی

پیر 5 دسمبر 2016 16:04

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) عالمی مبلغ اسلام و مفسر قرآن حضرت مفتی پیر سید محمد عارف شاہ اویسی نے کہا ہے کہ دنیا میں الله تعالیٰ کے بعد اگر کوئی ذات ہم مسلمانوں کو سب سے عزیز ہے تو وہ ہمارے پیارے رسول نبی کریمؐ کی ذات مبارکہ ہے، وہ بلکہ باعث تخلیق دو جہاں ہیں، حضور نبی کریمؐ کی آمد سے دنیا میں نور کا ایسا دریا پھیلا جس کی روانی ہمیشہ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

وہ میلادالنبیؐ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے اختتام پر پیر سید جمیل الرحمن المعروف سرکار میاں صاحب نے خصوصی دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :