ضلعی زکوة کمیٹی ہری پور کے چیئرمین اختر زمان خان طاہر خیلی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر منتخب

پیر 5 دسمبر 2016 16:04

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ضلعی زکوة کمیٹی ہری پور کے چیئرمین کو جماعت اسلامی کا ضلعی امیر منتخب کر لیا گیا۔ قبل ازیں نومنتخب امیر طاہر عتیق صدیقی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر باعث ضلعی امیر کی ذمہ داریاں لینے سے معذرت کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی چیئرمین زکوة کمیٹی ہری پور اختر زمان خان طاہر خیلی کو جماعت اسلامی ضلع ہری پور کا امیر منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منتخب ہونے والے نئے ضلعی امیر گذشتہ چار سالوں سے چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ انہوں نے 2013ء کے الیکشن میں حلقہ پی کے 52- سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی ضلع ہری پور کی مجلس شوری کے ممبران نے کچھ روز قبل خفیہ رائے شماری میں معروف تعلیمی و سماجی شخصیت طاہر عتیق صدیقی کو ضلعی امیر منتخب کیا تھا مگر انہوں نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد نئے امیر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :