گلی محلوں میں کھلنے والے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے، اہلیان ایبٹ آباد

پیر 5 دسمبر 2016 16:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد میں ہر گلی اور محلہ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلنے کے باعث تعلیمی نظام میں بہتری کی بجائے خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں، گلی محلوں میں موجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نان کوالیفائیڈ ٹیچر کم تنخواہ پر رکھ کر بچوں سے بھاری فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، ان سکولوں کا تعلیمی معیار نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

اہلیان ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور غیر معیاری سکولوں کو فوری بند کریں جو بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسوں کا تعین تو کر دیا گیا ہے تاہم اس پر عمل درآمد کرانا بھی محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے، فیسوں کے تعین کے فوراً بعد ہی تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے فیسوں میں یکمشت اضافہ کر دیا ہے۔اہلیان ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :