مانسہرہ میں حادثہ کا شکار گاڑی سے شراب برآمد، ڈرائیور فرار

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سٹی پولیس مانسہرہ نے گاڑی سے شراب برآمد کر لی، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ میں بٹ پل کے مقام پرگاڑی نمبر آئی ڈی ڈی 9337 حادثہ کا شکار ہوئی۔ حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سعید جدون موقع پر پہنچے۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 15 بوتل شراب برآمد ہوئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے گاڑی اور شراب قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :