آئندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی، ارم فاطمہ

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی نائب صدر ارم فاطمہ نے کہا ہے کہ باچا خان کے فلسفہ کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے، آمدہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔ ضلع بھر کے عوام کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت قائدین کی عوام دوستی اور ورکرز کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ضلع ہری پور کی دونوں تحصیلوں اور ضلعی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے تمام عہدیدار پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کوصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اقربا پروری اور ذاتی مفادات سے ہٹ کر عوامی مفادات کیلئے کام کیا اور آج تک اسی فلسفہ کی بقا کیلئے قائدین کے ساتھ ساتھ ہزاروں کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں سمیت تمام ورکرز باچاخان کے فلسفہ کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے ایک نئے عزم کے ساتھ کمر بستہ ہو کردن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور ان کی کاوشوں کے نتیجہ میں ضلع بھر سے عوام جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :