ہزارہ موٹروے منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، محمد زبیر خان

پیر 5 دسمبر 2016 15:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جھنگی سے مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں محمد زبیر خان، نذیر بابا، ذاکر خان و دیگر نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹروے منصوبے کے مکمل ہونے سے علاقہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، موجودہ وفاقی حکومت کا ہزارہ کیلئے یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس کی تکمیل سے ہزارہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے منصوبہ کے فیز II حویلیاں تا شنکیاری پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور 2018ء تک یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے ہزارہ بھر میں ٹریفک کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پانچ سالوں میں تاریخی کردار ادا کرنا چاہتی ہے، دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہچا ، دھرنے ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے جو بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، عوام اب جان چکے ہیں کہ یہ صرف ترقی کا راستہ روکنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی حکومت سے گذارش ہے کہ وہ حسن ابدال سے مانسہرہ تک جی ٹی روڈ شاہراہ ریشم کو بھی فی الفور ڈبل کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ لوگوں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ وارہ چوک سے کالا پل تک سڑک کو چھ رویہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :