ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام 19 ویں پائیدار ترقی کانفرنس کل شروع ہو گی

پیر 5 دسمبر 2016 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ادارہ برائے پائیدار ترقی پالیسی (ایس ڈی پی آئی) نی19 ویں پائیدار ترقی کانفرنس 2016ء کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ کانفرنس ’’ مستقبل میں پائیدار ترقی کے تصور کے لئے اجتماعی کوششوں‘‘ کے عنوان سے کل (منگل کو )یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

3 روزہ کانفرنس کے دوران پائیدار ترقی کے لئے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین تعاون ‘ پائیدار ترقی کے اہداف اور انسانی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مجموعی اقتصادی کارکردگی ‘ آئی ایم ایف کے خدوخال ‘ صنفی مساوات اور جمہوریت ‘ خطہ کیلئے پائیدار توانائی کا حل ‘ سی پیک ‘ کاریک اور علاقائی روابط ‘ پائیدار ترقی کے اہداف کے مواقع اور صحت کے شعبہ کے چیلنجز ‘ عالمی قوت کے بدلتے رحجانات اور خارجہ پالیسی کے چیلنجز ‘ محفوظ ذریعہ معاش‘ ہجرت ‘ رہن سہن ‘ جھکائو‘ کپاس کی مصنوعات کی مسابقت کے فروغ ‘ قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے اور تعمیر نو ‘ موجودہ چیلنجز و صلاحیتیں ‘ امن کے لئے خطرات ‘ جنوب وسط ایشیاء میں معاشی سالمیت ‘ پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے ترجیحی عوامل ‘ چیلنجز ‘ برائے تنازعات و خدمات کی فراہمی ‘ پاکستان کے قانونی ڈھانچہ میں اقلیتوں کے مسائل ‘ جنوب ایشیائی معاشرہ اور چیلنجز جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔