وزیر اعلی نے سکردو کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے کر عوام کے دل جیت لئے، صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی

پیر 5 دسمبر 2016 15:15

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی خصوصی دلچسپی سے بلدیاتی اداروں کے مسائل کم ہو رہے ہیں، وزیر اعلی نے گلگت میونسپل کارپوریشن کے بعد سکردو کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں، وزیر اعلی کے اس اقدام سے میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع کونسلوں کو خود مختار بنانے میں مدد ملے گی اور ملازمین کے لئے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، محکمہ لوکل گورنمنٹ عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ،لوکل کونسل اور میونسپل کمیٹیز عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات میں تیزی لائیں ۔