کراچی کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ ، ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 15:06

کراچی کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ ، ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ..

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) : کراچی کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پولیس اور فائر بریگیڈ نے تیار کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کا واقعہ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگنے کی وجہ سے حادثاتی طور پر پیش آیا۔ ہوٹل میں ایمرجنسی ایگزٹ موجود تھے۔ ہوٹل میں موجود لوگ افراتفری میں ایمرجنسی گیٹ استعمال نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہوٹل میں ایمرجنسی الارم کام کر رہے تھے۔ البتہ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کسی الارم کی آواز نہیں سنی۔ ہوٹل میں آگ بجھانے کے آلات موجود تھے لیکن دھواں ختم کرنے والے آلات موجود نہیں تھے۔ جس کے تحت زیادہ ہلاکتیں عمارت میں دھواں بھر جانے کے باعث دم گھُٹنے سے ہوئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا کہ آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 100 سے زائد ملازمین موجود تھے۔ یاد رہے کہ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :