اینگروسائنس کے علم کو پاکستانی زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے منتقل کرنا چاہتے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو مزید بڑھایاجانا چاہیے،یوکرائنی سفیر

پیر 5 دسمبر 2016 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان میں یوکرائن کے سفیر ولادی میر لوکوموف نے کہاہے کہ یوکرائن نے اپنی اینگروسائنس کے علم کو پاکستان میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے منتقل کرنا چاہتاہے۔ پاکستان دنیا میں ایک بڑا زرعی ملک ہے اور اس کی آبادی کی اکثریت کا ا نحصار زراعت پر ہے ۔ یوکرائن اجناس کی پیداوار کا بڑا تجربہ رکھتاہے ۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرائن کے سفیر ولادی میر لوکوموف نے کہاکہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مزید معاہدوں پردستخط ہوں گے کہ ہم اس پرمکمل یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو مزید بڑھایاجانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یوکرائن میں کان کنی ، توانائی کی پیداوار سمیت دیگر شعبہ جات میں بڑا تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان مالی سال 2015-16 ء کے دوران تجارتی حجم 11کروڑ ڈالر تھاجس میں یوکرائن کو اجناس کی برآمد کی مالیت3کروڑ 95لاکھ تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان کارواری روابط بڑھانے کے لئے کام ہو رہاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے دو طرفہ تجارت اور معاشی روابط بڑھانے کے لئے کو سراہتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان 24سالہ سفارتی تعلقات ہیں جو باہمی مفاد پائیدار اور با اعتماد ڈائیلاگ پر مبنی ہیں۔