آئین اور اسکے نفاذ بارے عوام میں شعور پیدا کیا جائے

آئین قو می بنیادی اصولوں کا حامل ہوتا ہے اس کیساتھ وابستہ رہنا چاہئے انتظامیہ پارٹی قیادت اور قانون کی حکمرانی سے منسلک رہے ، چینی صدر شی چن پھنگ

پیر 5 دسمبر 2016 15:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء)چین کے صدر شی چن پھنگ نے کہا ہے کہ آئین اور اس کے نفاذ کے بارے میں عوام میں مزید شعور پیدا کیا جائے ،آئین قوم کے بنیادی اصولوں کا حامل ہوتا ہے اور قانون کے نفاذ میں اس کے ساتھ وابستہ رہنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیسرے آئین کی سالگرہ پر ہانگ جو میں نمائش ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نمائش ہال میں پہلے آئین کی دستاویزات بھی موجود ہیں جو ہانگ جو میں 1954ء میں منظور کیا گیا تھا ،حالیہ آئین جو 1954ء کے آئین کی بنیاد پر بنایا گیا تھا، اعلیٰ قانون سازوں نے 4دسمبر 1982ء کو منظورکیا تھا ،نمائش ہال آئین کی ترقی کیلئے بڑی اہمیت رکھتا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے بارے میں جان سکیں اور ملکی قوانین کی پابندی کر سکیں ، چین کے صدر نے نمائش ہال کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ پارٹی قیادت اور قانون کی حکمرانی سے وابستہ رہیں اور آئین کے نفاذ اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،یوم آئین چین میں 4دسمبر 2014ء سے منایا جاتا ہے اور گذشتہ سال سے تمام تعینات کئے جانیوالے سرکاری افسران اسی آئین کے تحت حلف اٹھاتے ہیں ۔