ریسکیو 1122کیلئے نئی ایمبولینسز سمیت دیگر سامان کی خریداری کیلئے 11ارکان پر مشتمل نئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل

ڈی جی ریسکیو کمیٹی کے کنونئیر وچیئرمین ہونگے ،کمیٹی ریسکیو 1122 کے سامان کی خریداری میں شفافیت یقینی بنائے گی‘ نوٹیفکیشن جاری

پیر 5 دسمبر 2016 15:02

ریسکیو 1122کیلئے نئی ایمبولینسز سمیت دیگر سامان کی خریداری کیلئے 11ارکان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122کے لئے نئی ایمبولینسز سمیت دیگر سامان کی خریداری کے لئے 11ارکان پر مشتمل نئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنا دی،کمیٹی ریسکیو 1122 کے سامان کی خریداری میں شفافیت یقینی بنائے گی۔ذرائع کے مطابق چند سال قبل ریسکیو1122 کی چائنہ سے خریدی گئی ایمبولینسز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

جس پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 11ارکان پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنا دی ہے جو مستقبل میں ریسکیو کیلئے ایمبولینسز اور دیگر سامان خریدے گی اور خریداری میں شفافیت اور معیار یقینی بنائے گی۔ڈی جی ریسکیو کمیٹی کے کنونئیر اور چیئرمین ہونگے جبکہ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈپٹی سیکرٹری ڈیولپمنٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ، موٹروہیکلز ایگزیمنر،ہیڈ آف مکینیکل ڈیپارٹمنٹ یونیوسٹی آف ایجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،سمیت محکمہ صحت، فنانس دیپارٹمنٹ،کے نمائندوں سمیت دیگر آفسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان کی طرف سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نئی کمیٹی کے قیام کے بعد پہلے سے بنائی گئی تمام کمیٹیوں کی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔