شامی فوج نے حلب کے ایک اور علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا

پیر 5 دسمبر 2016 14:57

شامی فوج نے حلب کے ایک اور علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) شامی اور اس کی اتحادی فورسز نے مشرقی حلب کے ایک اور علاقے سے باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فورسز نے گزشتہ شب قاضی عسکر کے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ آبزرویٹری کے مطابق شامی فورسز اب باغیوں کے کنٹرول میں گزشتہ چار سال سے موجود مشرقی حلب کے دو تہائی حصے کا قبضہ حاصل کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ شامی فورسز کی طرف سے مشرقی حلب کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز 15 نومبر کو کیا گیا تھا۔ شامی فوج کو روسی فضائی حملوں کی مدد بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :