پاکستان میں پانچ ہزاراہلکارمیری سیکورٹی پر تعینات تھے،برطانوی وزیرخارجہ

پیر 5 دسمبر 2016 14:57

پاکستان میں پانچ ہزاراہلکارمیری سیکورٹی پر تعینات تھے،برطانوی وزیرخارجہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے سائیکل چلانے پر پابندی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بورس جانسن نے اپنے سائیکل چلانے کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے کہاکہ وزیر خارجہ بننے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث سائیکل چلانے پر پابندی لگائی گئی کیونکہ اگر اب سائیکل چلاوں گا تو سائیکل سوار سکیورٹی قافلہ اور جانے کیا کیا رکھنا پڑے گا۔

انہوں نے صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہاکہ برطانیہ میں تو میری کچھ بھی سکیورٹی نہیں ہے ۔ پچھلے دنوں جب میں نے پاکستان کا دورہ کیا تو وہاں پانچ ہزاراہلکار میری سکیورٹی پرتعینات تھے جبکہ سکیورٹی قافلے میں 2 ایمبولینسیں اور 1 فائر ٹینڈر بھی شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :