موصل میں شہریوں کے لیے عراقی حکومتی کے امدادی ٹرک روانہ،عام شہری کی محفوظ مقام پر نقل مکانی

پیر 5 دسمبر 2016 14:47

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء)عراقی حکومت کی جانب سے موصل شہر میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان لیے متعدد ٹرک روانہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ موصل کے لڑائی سے متاثرہ علاقوں سے عام شہری نکل رہے ہیں۔ ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ موصل کے مشرق اور جنوب میں حکومتی عمل داری والے علاقوں میں یہ ٹرک بھیجے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومتی فورسز اکتوبر سے موصل پر قبضے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، تاہم اب تک وہ اس شہر پر مکمل قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہیں۔