کانگو میں جنگجوئوں کی سرکاری عمارت پر قبضہ کی کوشش ناکام،جھڑپوں میں 30ہلاک

پیر 5 دسمبر 2016 14:47

تشیپاکا نامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء)کانگو میں ہونے والی تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم بیس افرد مارے گئے ۔ ہلاک شدگان میں دس فوجی، چار پولیس اہلکار اور چھ جنگجو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ کسائی صوبے میں تشیپاکا نامی شہر میں یہ جھڑپیں گزشتہ روز شروع ہوئیں، ہلاک شدگان میں دس فوجی، چار پولیس اہلکار اور چھ جنگجو شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ جنگجو حکومتی عمارات پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔