کراچی،اجمیرنگری میں فائرنگ سے دو بھائی زخمی، نیوکراچی، جوہرآباد اور گلشن اقبال سے پانچ ملزمان پکڑے گئے

پیر 5 دسمبر 2016 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہو گئے۔ جبکہ نیوکراچی، جوہرآباد اور گلشن اقبال سے پانچ ملزمان پکڑے گئے۔نیوکراچی اجمیر نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار لیا۔ ملزمان اشعر اور وقار کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ جبکہ جوہرآباد میں پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔