انسداد بد عنوانی کا عالمی دن ، کل آباد کے تعاون سے قومی احتساب بیورو سندھ کے تحت سی ویو کلفٹن سے آگہی واک نکالی جائیگی

پیر 5 دسمبر 2016 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پرکل منگل کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے تعاون سے قومی احتساب بیورو سندھ کے تحت سی ویو کلفٹن سے آگہی واک کا اہتمام کیا جائے گا جس کی قیادت ڈی جی نیب سندھ کرنل (ر) سراج النعیم اور آباد کے چیئرمین محسن شیخانی کریں گے۔

(جاری ہے)

واک میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں،سول سوسائٹی ،میڈیا کے نمائندوں، طلبہ و طالبات اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد حصہ لیں گے۔

واک کا مقصد کرپشن کے خلاف مثبت موقف کو فروغ اور عام شہری کو اس کے خلاف آواز اٹھانے کا شعور دینا ہے۔ واک فلوٹنگ شپ ریسٹورنٹ سے سہ پہر 3 بجکر 15 پر شروع ہو کر نشان پاکستان پارک پر احتتام پزیر ہوگی جہاں کرنل سراج النعیم اور محسن شیخانی اپنے خطاب میں شرکا کو کرپشن کے مضمرات سے آگہی اور اس لعنت کی روک تھام سے متعلق تجاویز دیں گے۔آخر میں سوینئر تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :