کراچی،عید میلادالنبی ﷺ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پیر 5 دسمبر 2016 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) خاتم الانبیا حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے جشن کے سلسلے میں ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ اس موقع پر مساجد اور عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے سب ہی حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں عید میلاد النبی ﷺ منانے کے لیے خریداری میں مصروف ہیں۔

ننھے منے بچے بھی والدین کے ساتھ بڑے شوق سے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

سب ہی ماہِ ربیع الاول کا جشن شایانِ شان منانے کے لیے گلی، محلوں کی عمارتوں، گھروں اور مساجد کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیا سے سجانے کے لیے سامان خرید رہے ہیں اور جو مساجد اور گھر سج چکے ہیں وہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں اور رونقیں دوبالا کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں جو عید میلاد النبی ﷺ منانے اور عقیدت کا اظہار کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ کہتے ہیں ماہ ربیع الاول میں مساجد اور گھروں پر چراغاں اور درود و سلام کی محفلوں سے سکون ملتا ہے۔ جشن آمد رسول ﷺ کی تیاریاں شہر بھر میں عروج پر ہیں۔ مساجد، عمارتیں اور گھر سب ہی جگمگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :