شہید اے ایس آئی کے ورثاء کو 70لاکھ وپے کی ادائیگی نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری کونوٹس جاری

پیر 5 دسمبر 2016 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہید اے ایس آئی کے ورثاء کو 70لاکھ وپے کی ادائیگی نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے بشیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے طلعت فاروق شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی منیر احمد قصور میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہوا ،شہید ہونیوالے ورثا کیلئے 70لاکھ روپے کا معاوضہ مختص ہے ۔محکمہ پولیس نے 2015ء میں شہید قرار دے کر ورثا کو 20 لاکھ کی ادائیگی کی جبکہ بقیہ50لاکھ ادا نہیں کئے جا رہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئی جی سمیت تمام متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں ،شنوائی نہیں ہو رہی لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت بقایا 50لاکھ کی ادائیگی کرنے کا حکم دے۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد شہید اے ایس آئی کے ورثاء کو 70لاکھ وپے کی ادائیگی نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :