غزہ کی منہدم سرنگ سے 4 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

پیر 5 دسمبر 2016 14:31

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) غزہ کی پٹی کے جنوب میں مصری سرحد کے قریب سے منہمدم ہونے والی سرنگ کے اندر سے 4 فلسطینی مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں فلسطینی شہری دفاع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے جنوب میں مصری سرحد کے نزدیک رفح شہر میں نو روز پہلے منہمدم ہونے والی سرنگ کے اندر سے چار فلسطینی مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے بیان کے مطابق نو روز قبل کئی مزدوروں پر منہدم ہوجانے والی تجارتی سرنگ کے اندر تلاش کے بعد صبح چار فلسطینی مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا جولاپتہ تھے۔شہردی دفاع نے واضح کیا کہ ان مزدوروں میں تین کا تعلق رفح شہر سے جب کہ چوتھے کا غزہ پٹی کے وسطی علاقے النصیرات سے ہے۔اتوار کے روز حماس تنظیم کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس کا ایک کارکن مزاحمتی سرنگ میں کام کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :