لیبیا ، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے دوران داعشی خاتون بمبار کا خودکش حملہ ،ویڈیو سامنے آگئی

دھماکے میں 4 اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک اور 2 بچوں اور خواتین سمیت 11 زخمی ہوئے،حکام

پیر 5 دسمبر 2016 14:31

سرت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) لیبیا کے شہر سرت میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے خواتین اور بچوں کو داعش کے چنگل سے چھڑانے کے لیے کی گئی ایک کارروائی کے دوران ایک خود کش بمبار خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کئی خواتین اور بچے جاں بحق ہوگئے،واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔عرب میڈیا کے مطابق لیبیا کے شہر سرت میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے خواتین اور بچوں کو داعش کے چنگل سے چھڑانے کے لیے کی گئی ایک کارروائی کے دوران خود کش حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بوسیدہ مکان میں کچھ خواتین اور بچے داعش کے خوف سے جمع ہیں۔

سرت میں سیکیورٹی فورسز کو ان کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے بچوں اور عورتوں کو ریسکیو کرنے کے لیے کارروائی شروع کی تو اس دوران ایک خاتون داعشی دہشت گرد نے ان کے بیچ خود کو دھماکے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا۔ کچھ بچے اور عورتیں داعش کی چنگل سے فرار کے بعد الجیزہ کالونی میں ایک کھنڈ نما مکان کے اندر اور ملبے پر کھڑے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے انہیں محفوظ مقام تک پہنچانے کے لیے جیسے ہی کارروائی شروع کی اچانک ایک داعشی خاتون دہشت گرد نے بارود سے کود کو اڑا دایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش سے فرار ہونے والے بچوں کی تعداد 30 اور خواتین کی چھ تھی۔ کچھ بچوں اور عورتوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ آخری گروپ کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کے دوران داعشی دہشت گرد خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں لیبی فوج کے چار اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دو بچوں اور دو خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔