فلسطینی سرزمین پریہودی بستیوں کی تعمیر ،اسرائیل خطرناک سمت کی طرف جا رہا ہے،امریکہ

جب تک اسرائیل ، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک نہیں کرتا اس وقت تک اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان بھی کوئی علیحدہ سے امن سمجھوتہ نہیں ہو گا، اسرائیل، دو حکومتی حل کی کوشش کو اور آبادکاری کی پالیسی کو بیک وقت جاری نہیں رکھ سکے گا، اسے دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا بروکنگ انسٹیٹیوٹ کے سابان فورم کی سالانہ کانفرنس سے خطاب

پیر 5 دسمبر 2016 14:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی زمین پر رہائشی بستیوں کی مستقل تعمیر کو دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کے راستے میں ایک رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک خطرناک سمت کی طرف جا رہا ہے،جب تک اسرائیل ، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک نہیں کرتا اس وقت تک اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان بھی کوئی علیحدہ سے امن سمجھوتہ نہیں ہو گا، اسرائیل، دو حکومتی حل کی کوشش کو اور آبادکاری کی پالیسی کو بیک وقت جاری نہیں رکھ سکے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دارالحکومت واشنگٹن میں بروکنگ انسٹیٹیوٹ کے سابان فورم کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں فلسطین اور اسرائیل کے موضوع کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جان کیری نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے سابان فورم سے خطاب میں کہے گئے ان الفاظ کے خلاف کہ آبادکاری کی پالیسی امن مذاکرات کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہے۔

ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نیتان یاہو کے ان الفاظ کی تائید نہیں کرتا ۔کیری نے کہا کہ خود کو بہلانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ ہر چیز کو نظر انداز کر رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس چیز کا کوئی اثر ہی نہیں ہے۔ جان کیری نے ،اسرائیل کی طرف سے فلسطینی زمین پر رہائشی بستیوں کی مستقل تعمیر کو دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کے راستے میں ایک رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک خطرناک سمت کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ جس مسئلے کا سامنا ہے وہ صرف ان دو ممالک کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات بھی ان جھڑپوں کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔جان کیری نے کہا کہ جب تک اسرائیل ، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک نہیں کرتا اس وقت تک اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان بھی کوئی علیحدہ سے امن سمجھوتہ نہیں ہو گا۔امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اسرائیل، دو حکومتی حل کی کوشش کو اور آبادکاری کی پالیسی کو بیک وقت جاری نہیں رکھ سکے گا۔ لہذا اسے دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔