کانگو ، شدت پسند وں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان خونریز جھڑپیں، 20افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ہلاک شدگان میں10 فوجی،4 پولیس اہلکار اور 6 جنگجو شامل ہیں،مقامی میڈیا

پیر 5 دسمبر 2016 14:31

کنساشا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) کانگو میں شدت پسند وں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپوں کے نتیجے میںسیکورٹی اہلکاروں سمیت 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ کسائی صوبے میں تشیپاکا نامی شہر میں یہ جھڑپیں گزشتہ روز شروع ہوئیں جس میں 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں10 فوجی،4 پولیس اہلکار اور 6 جنگجو شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ جنگجو حکومتی عمارات پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ عنوان :