دبئی :دبئی میں اس ہفتے لگاتارگہری دھند رہنے کا امکان۔

پیر 5 دسمبر 2016 14:11

دبئی :دبئی میں اس ہفتے لگاتارگہری دھند رہنے کا امکان۔

دبئی ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے دبئی میں لگاتارگہری دھند رہنے کا امکان ہے۔جس کی بناء پر پولیس نے عوام کو خبردار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ میں ٹویٹ کیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑیوں کو چلائیں۔اور گاڑی چلاتے وقت مناسب فاصلے پر رہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کر تے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ لین تبدیل کرتے وقت انڈیکیٹرز کا استعمال کریں اور گاڑی کی رفتار کو معمول سے قدرے کم رکھیں۔

اس حوالے سے پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کی آج گہری دھند کے باعث ٹریفک کافی تعطل کا شکار رہی۔ دوسری جانب دبئی ائرپورٹ کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر عوام کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ گہری دھند کے باعث پروازوں میں کافی تاخیر متوقع ہے ۔واضح رہے کہ دبئی ائیر پورٹ مختلف ائیرلائنز، ائیر ٹریفک کنٹرول اور کنٹرول اتھارٹیز کے ساتھ ملکر کسٹمر کی شکایات کو حل کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :