سپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش شروع ہو گئی

پیر 5 دسمبر 2016 14:10

غرناطہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش شروع ہو گئی ہے جو دسمبر کے آخر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق غرناطہ میں یورو عرب فائونڈیشن میں ہونے والی نمائش کا اہتمام اسلامک ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن اور سپین میں سلواکیہ کے سفارتخانے نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ الزجرا کلچرل فائونڈیشن کے ڈائریکٹر اور ایجوکیشن اینڈ کلچر فار مسلمز کی سپریم کونسل کے رکن عبدالصمد انٹونیو رومیرو نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں اسلامک ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی نمائندگی کی۔ نمائش میں اسلامی خطاطی کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔