پلانٹڈ اسٹوری اسکینڈل ، کمیشن نے تحقیقات مکمل کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 14:04

پلانٹڈ اسٹوری اسکینڈل ، کمیشن نے تحقیقات مکمل کر لیں

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء):پلانٹڈ اسٹوری ا سکینڈل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیشن نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن نے پلانٹڈ اسٹوری اسکینڈل میں تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقات میں سرل المیڈا سمیت اہم شخصیات کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔کمیشن نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اہم بیان بھی قلمبند کیا ہے۔ علاوہ ازیں کمیشن نے اس کیس میں دستاویزات اور ثبوتوں کا بھی جائزہ لیا۔کمیشن ممکنہ طور پر رواں ہفتے وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ جسے بعد ازاں منظر عام پر بھی لایا جائے گا۔