باکمال لوگوں کی لاجواب پریمئیر سروس بند ہونے کا خدشہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 13:57

باکمال لوگوں کی لاجواب پریمئیر سروس بند ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء):باکمال لوگ ، لا جواب سروس کا راگ الاپنے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پریمئیر سروس بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پریمئیر سروس نے پی آئی اے کو صرف تین ماہ میں ساڑھے چار کروڑ کا جھٹکا لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس پریمئیر سروس کو وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی خواہش پر شروع کیا تھا جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ سروس پی آئی اے کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس سروس کے لیے انتہائی مہنگے طیارے خریدے گئے۔اس طیارے کا ایک گھنٹے کا کرایہ آٹھ ہزار ڈالر تھا۔اس سروس کے لیے دو اور طیارے خریدنے کا فیصلہ تو کیا گیا تھا لیکن ایک ہی طیارے سے اس قدر نقصان کے باعث اب اس سروس کو بند کرنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔