وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کیلئے تیار ہے ،ْاشتراوصاف

پیر 5 دسمبر 2016 13:54

وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کیلئے تیار ہے ،ْاشتراوصاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کے لئے تیار ہے اور اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے، مردم شماری آئندہ 2 ماہ میں مکمل ہو گی۔ اٹارنی جنرل نے کہ کہ مردم شماری کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادی ہے جو اس کی حتمی منظوری دے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو 15 مارچ سے 15 مئی 2017 کے درمیان مردم شماری کرانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :