14میگا واٹ کے پاور پراجیکٹ سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،ْوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

پیر 5 دسمبر 2016 13:54

14میگا واٹ کے پاور پراجیکٹ سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء)وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ 14 میگا واٹ کے پاور پراجیکٹ سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت رواں مالی سال کے دوران گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبے کی پیداواری صلاحیت 136 میگاواٹ سے بڑھا کر 150 میگاواٹ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 میگاواٹ کے پاور پراجیکٹ سے ٹرائل بیس پر بجلی حاصل کی جا رہی ہے تاہم مذکورہ پراجیکٹ کے مکمل فعال ہونے سے گلگت بلتستان سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے مدد ملے گی ۔