بھکرمیں خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں ،ْتمام مسافر محفوظ رہے

ٹریک سے اترنے والی بوگیوں کو ہٹا کر ٹریک کو آمد و رفت کیلئے بحال کردیا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 13:54

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) بھکرمیں خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں تاہم حادثے میں تمام مسافرمحفوظ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ بھکر کے علاقے ریلوے بہل روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب 2 بجکر 15 منٹ پر کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں ۔حکام کے مطابق حادثہ ٹریک تبدیل کرتے ہوئے پیش آیا تاہم حادثے میں ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک سے اترنے والی بوگیوں کو ہٹا کر ٹریک کو آمد و رفت کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :