شہر کے مسائل بہت زیادہ اختیارات اور وسائل کم ہیں ،ْ سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے ،ْ وسیم اختر

انتظامی، سیاسی اور مالی اختیارات بلدیاتی حکومت کے پاس ہونے چاہئیں ،ْ میئر کراچی کا انٹرویو

پیر 5 دسمبر 2016 13:54

شہر کے مسائل بہت زیادہ اختیارات اور وسائل کم ہیں ،ْ سپریم کورٹ جانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ان کے پاس اختیارات اور وسائل کی کمی ہے اور اگر معاملات اسی طرح چلتے رہے تو ان کے پاس سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے جس کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میں اس وقت کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتا اور امید ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میرا ساتھ دیں گے کیونکہ اس بلدیاتی نظام کے نگراں ہونے کی حیثیت سے یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ان کا مقصد کراچی کے مسائل کو حل کرنا ہے لیکن جہاں تک اختیارات کی بات ہے تو وہ ضرور آواز اٹھائیں گے جوکہ ان کا آئینی حق بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 148-اے میں واضح لکھا ہے کہ انتظامی، سیاسی اور مالی اختیارات بلدیاتی حکومت کے پاس ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

میئر کراچی نے کہاکہ میرے پاس اختیارات اور وسائل محدود، لیکن جذبہ لامحدود ہے۔

100 روز میں کراچی کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے اور اپنی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے 8 سال سے اس شہر میں ایک بھی کام نہیں ہوا ،ْجب انہیں میئر کا عہدہ ملا ہے تو وہ کم وسائل کے ساتھ بھی کچھ نا کچھ تو کرکے دکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ مل کر کیسے کام کرنا ہے، لہذا انہیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔