سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کااجلاس کل ہو گا

پیر 5 دسمبر 2016 13:51

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کااجلاس کل ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں دن دوبجے ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحٰہ محمود کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2016ء پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر آئی نائن ، آئی ٹین سمیت آئی جے پی روڈ کی تعمیر کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :