اجازت مل گئی،سعودی عرب جبوتی میں اپنا فوجی اڈاقائم کرے گا

ایران نے ہمیں اندھیرے میں رکھا،یمنی حکومت پر یلغارکے بعد تعلقات منقطع کردیئے گئے،جبوتی کے وزیرخارجہ کا بیان

پیر 5 دسمبر 2016 13:39

اجازت مل گئی،سعودی عرب جبوتی میں اپنا فوجی اڈاقائم کرے گا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) جبوتی کے وزیر خارجہ محمود علی یوسف نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک سعودی عسکری موجودگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق یوسف نے بتایا کہ سعودی عسکری قیادت کی جانب سے جبوتی کے بعض علاقوں کا معائنہ کاری دورہ کیا گیا جہاں ممکنہ طور پر سعودی فوجی اڈے قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ہم ابتدائی طور پر اس کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کر دیے جائیں گے۔

ایران کے ساتھ جبوتی کے تعلقات کے حوالے سے یوسف کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ابتدا سے ہی محسوس کرتا تھا کہ ایران کے ساتھ تعاون میں بہت سی گڑبڑ ظاہر ہو رہی ہے جو ہمیں بھول بھلیوں میں پھنسا سکتی ہے لہذا ہم دھیرے دھیرے دور ہوتے چلے گئے۔محمود علی یوسف کے مطابق جب یمن میں آئینی حکومت اور عرب مفادات پر حملہ کیا گیا تو جبوتی نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :