بارشوں نے ریاض کے صحراء کو خوب صورت جزیرے میں بدل ڈالا ،سیاحوں کی کثیر تعدادامڈ آئی

پیر 5 دسمبر 2016 13:39

بارشوں نے ریاض کے صحراء کو خوب صورت جزیرے میں بدل ڈالا ،سیاحوں کی کثیر ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سعودی عرب میں ان دنوں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں کئی مرتبہ مختلف مقامات پر خوب صورت اور دل کش مناظر تخلیق پاتے ہیں۔ اسی نوعیت کی صورت حال سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع القصب نامی گاؤں میں بھی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

گاؤں کی بلدیہ کے زیر انتظام العکرشیہ باغ موسلا دھار بارشوں کے بعد ایک خوب صورت جزیرے کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں پر سیاحوں کی کثیر تعدادامڈ آئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق معروف باغ ایک وسیع سمندر کی مانند نظر آرہا ہے جس کو درمیان سے اسفالٹ یا تارکول کی سڑک دو حصوں میں تقسیم کر رہی ہے۔ایک وڈیو میں پانی سے بھرے ہوئے باغ کے ابتدائی حصے کو اختتام حصے سے ملانے والی سڑک کی عکس بندی کی گئی ہے۔ یہ سڑک دیکھنے میں سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے شاہ فہد پٴْل کی طرح نظر آرہی ہے جس کا افتتاح نومبر 1986 میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :