سندھ ہائی کورٹ،ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس ، پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری

ڈاکٹر عاصم علیل ہیں ضمانت دی جائے، وکیل صفائی ، نیب کو سنے بغیر ضمانت نہیں دی جاسکتی ،عدالت کے دلائل

پیر 5 دسمبر 2016 13:39

سندھ ہائی کورٹ،ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس ، پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں فوری سماعت کی درخواست پر پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت13دسمبرتک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

پیرکو سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی 17 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب کو سنے کے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی ۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔