کراچی ، ہوٹل میں آتشزدگی کی تحقیقات کا آغازکردیاگیا

پیر 5 دسمبر 2016 13:39

کراچی ، ہوٹل میں آتشزدگی کی تحقیقات کا آغازکردیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) کراچی پولیس نے شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں آتشزدگی کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے۔اس ضمن میں پولیس چیف مشتاق مہرکے مطابق کیمیکل ایگیزامینر کی رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میںایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے بتایا کہ ایس ایس پی سائوتھ کی نگرانی میں تحقیقاتی ٹیم نے آتشزدگی کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ٹیم نے ہوٹل سے مختلف نوعیت کے سیمپل حاصل کرلئے ہیںجن کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے گا اور کیمیکل ایگیزامینر کی رپورٹ آنے پر آتشزدگی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔مشتاق مہر کے مطابق آتشزدگی میں ہوٹل میں مقیم 4 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہوٹل سے چھلانگیں لگانے جھلسنے سے 74 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :