سندھ ہائی کورٹ نے17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 13:22

سندھ ہائی کورٹ نے17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔سندھ ہائی کورٹ میں 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاسم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں، اس لیے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے مدعی کے وکلا کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ نیب کو سنے کے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔