تھائی لینڈ میں موسلادھار بارشیں، سیلاب سے 11 افراد ہلاک ،2 لاپتہ

پیر 5 دسمبر 2016 13:34

تھائی لینڈ میں موسلادھار بارشیں، سیلاب سے 11 افراد ہلاک ،2 لاپتہ
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) تھائی لینڈ میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارشوں سے 68 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے ایک لاکھ 57 ہزار 580 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیلاب سے 2400 ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے واقعات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔