وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی منظوری دیدی

سیکرٹری پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان پیش کیا‘ وزارت پانی و بجلی کی دیامر بھاشا ڈیم کو اپنے وسائل سے مکمل کرنے کی تجویز ‘ پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل کے ذریعے ڈیم تعمیر کیا جائے گا

پیر 5 دسمبر 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی اصولی منظوری دیدی‘ سیکرٹری پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان پیش کیا‘ وزارت پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کو اپنے وسائل سے مکمل کرنے کی تجویز دی ‘ پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل کے ذریعے ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

پیر کو وزیراعظم نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی اصولی منظوری دیدی۔سیکرٹری پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان پیش کیا‘ وزارت پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کو اپنے وسائل سے مکمل کرنے کی تجویز دی ‘ پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل کے ذریعے ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ مالیاتی تجاویز کو جلد حتمی شکل دی جائے اور سیکرٹری پانی وبجلی کو ہدایت کی کہ آئندہ سال کے آخر تک ڈیم کی تعمیر شروع ہوجانی چاہئے۔

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے 2009 میں دی تھی۔ ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آبی ذخائر سے ملک میں پانی کی قلت کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ دیامر بھاشا ڈیم سے 4500 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا ہوگی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے اراضی کا حصول خوش آئند ہے۔ اراضی کا حصول وزارت پانی و بجلی اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی کاوشوں سے عمل میں آیا۔ (ن غ)