تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مزید 45 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں،پرویز خٹک

پیر 5 دسمبر 2016 13:23

تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مزید 45 ہزار اساتذہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سکولوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئی45 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق نوشہرہ میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مزید 45 ہزار اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں صحت بیمہ کارڈ کے ذریعے 18 لاکھ افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلدیاتی اداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 35 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :