روزانہ کینو کھانے سے بینائی تیز ،سردیوں میں وائرل انفیکشن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے،امریکی ماہرین

پیر 5 دسمبر 2016 13:23

روزانہ کینو کھانے سے بینائی تیز ،سردیوں میں وائرل انفیکشن سے محفوظ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکی ماہرین کا کہانا ہے کہ روز ایک یا دو کینو کھانے سے آنکھوں کی بینائی تیز اور انفیکشن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیوسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں ہر دوسرے شخص کو نزلہ اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے تاہم اگر روزانہ ایک یا دو کینو کھائے جائیں تو سردی کے موسم میں پھیلنے والے وائرل انفیکشن سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو کے جوس میں وٹامن سی اور اے وافر موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔روزانہ دو گلاس کینو کا جوس جسم کومختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔کینو کے جوس میں موجود وٹامن سی کیلشیم بڑھانے ، مدافعتی نظام کو فعال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :