پشاورکے نواحی علاقہ ریگی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 5 دسمبر 2016 13:19

پشاورکے نواحی علاقہ ریگی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)پشاور کے نواحی علاقے ریگی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، لاشیں لڑکے اور لڑکی کی ہے ‘ جنہیں گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ریگی کے علاقے شگئی سی2 افراد کی لاشیں کھیتوں سے برآمد ہوئی ہیں جنھیں گولیاں مارنے کے بعد لاشیں کھیتوں میں پھینک دی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ہیں۔ لواحقین کی تلاش جاری ہے۔