ریزروبنک آف انڈیا نے 20اور 50روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 13:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) بھارتی سنٹرل بینک ریزروبنک آف انڈیا نے 20اور 50روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔بینک کے ترجمان نے کہا کہ بنک بہت جلد یہ نوٹ بنکوں میں دستیاب رکھے گا۔تاہم جو پرانے نوٹ دستیاب ہیں وہ منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

50اور20روپے کے نئے نوٹ پانچ سو اور ہزار کے پرانے نوٹ منسوخ کرنے کے بعد جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے نوٹوں کی شکل وصورت میںکوئی فرق نہیں ہو گا البتہ ان پر ریزرو بنک کے گورنر کے دستخط ہوں گے ۔ ایک طرف ان پر 2016لکھا ہوا ہو گا۔بیان کے مطابق 50اور 20روپے کے جو نوٹ 2005میں مہاتما گاندھی سیریز کے جاری کئے گئے ہیں وہ قابل قبول ہوں گے اور انہیں منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :