ریسکیو1122کے ماہ ربیع الاول کیلئے انتظامات مکمل

پیر 5 دسمبر 2016 13:10

ریسکیو1122کے ماہ ربیع الاول کیلئے انتظامات مکمل
پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ریسکیو 1122نے 12ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے ہیں‘ صوبائی ہیڈکوارٹر میں ڈاکٹر خطیر احمدکی نگرانی میں اجلاس منعقد ہوا‘ جس میں ربیع الاول کے مقدس مہینے کے شروع ہوتے ہی ریسکیو انتظامیہ نے جلسے‘ جلوسوں اورمحافل کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے ہیں ‘ اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو 1122کے تربیت یافتہ اہلکار اورا یمبولینسز بھی تعینات کی جائیں گی‘ بلال احمد فیضی نے کہاکہ ریسکیو 1122کی جانب سے عوام کو ربیع الاول کے دوران چوبیس گھنٹے ہرقسم کی ایمرجنسی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔