ابوظہبی: سات لاکھ درہم کی منشیات بیچنے کے جرم میں دو ایرانی بھائیوں کو سزائے موت۔

پیر 5 دسمبر 2016 12:51

ابوظہبی: سات لاکھ درہم کی منشیات بیچنے کے جرم میں دو ایرانی بھائیوں ..

ابوظہبی ۔ (اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016) ابوظہبی میں دو ایرانی بھائیوں کو سات لاکھ کی ہیروئین بیچنے کے جرم میں عدالت کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر کور پولیس آفیسر نے ایک ایرانی شخص سے 65کلوگرام ہیروئین سات لاکھ درہم میں خریدنے کا معاہدہ کیا۔اس سلسلے میں ہیروئین کو فروخت کرنے والے ایران میں مقیم ایرانی نے بتایا کہ اس نے یہ ہیروئن ابو ظہبی کے علاقے "سیہ " میں خفیہ جگہ پر چھپا کر رکھی ہوئی ہے ۔

اس لیے اگر وہ اس کو خریدنا چاہتا ہے تو پہلے سات لاکھ کی رقم اس کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرے ۔جواب میں پولیس آفیسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے یہ کہا کہ اس نے فون پراس ایرانی شخص کو بتایا کہ وہ اتنی بڑی رقم اکاونٹ کے ذریعے ٹرانسفر نہیں کر سکتا لہذا وہ یہ رقم نقد کی صورت میں دینا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

جسکے جواب میں اس شخص نے اپنے بھائی کو یہ رقم لینے کے لیے بھیجا جہاں اس کو رقم وصول کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ۔تاہم عدالت میں اس شخص کا یہ کہنا تھا کہ اس کو ایران میں مقیم اپنے بھائی کی جانب سے عقابوں کو بیچنے کی رقم وصول کرنے کا کہا گیا تھا۔ منشیات کی فروخت کے متعلق اس کو کوئی علم نہیں ہے لیکن عدالت نے اس بیان کو رد کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :