دبئی: گیارہ سالہ بچے کو جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں پاکستانی شیف گرفتار۔

پیر 5 دسمبر 2016 12:18

دبئی: گیارہ سالہ بچے کو جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں پاکستانی شیف گرفتار۔

دبئی ۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 05دسمبر، 2016)ایک پاکستانی شیف کو گیارہ سالہ بنگلہ دیشی بچے کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ بچہ صبح 05:45پرسکول جا رہا تھا کہ راستے پر سے اسے ایک پاکستانی شیف کھانا کھلانے کے بہانے کیفے ٹیریا میں لے آیا جہاں اس بچے کے کپڑے اتارنے کے ساتھ ساتھ تصویریں بھی بنائیں اور یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اس کی تصویریں سب کو دکھا دے گا۔

بچے نے اگلے دن آنے کا وعدہ کرتے ہوئے واپس گھر جا کر اپنے والد کو اس صورتحال سے آگاہ کیا جس پر والد نے عدالت میں اس پاکستانی کے خلاف کیس کر دیا ۔ تاہم ملزم نے عدالت میں بچے کو جنسی ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔تاہم عدالت نے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد سماعت اگلے مہینے تک کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔