ایک رات راحیل شریف نے بڑی گرفتاریاں کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 12:17

ایک رات راحیل شریف نے بڑی گرفتاریاں کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔ ڈاکٹر ..

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) :نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے داکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے کچھ دیر قبل ایک رات ایسی آئی تھی جس میں انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ نیوز لیک سے متعلق اہم شخصیات کو گرفتار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ فیصلہ کرنے کے بعد اس معاملے کو سائیڈ پر رکھ دیا گیا کیونکہ یہ سوچا جا رکھا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اہم شخصیات کی گرفتاریوں سے پورا ڈھانچہ ہل جائے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ اس رات نیوز لیک اسکینڈل کے معاملے پر اسلام آباد سے اہم شخصیات کو گرفتار کیا جانا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :