عالمی انعام یافتہ سوچی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوائیں، ملائیشین وزیراعظم

اوآئی سی اوراقوام متحدہ تم بھی کچھ کرو،دنیاآرام سے بیٹھ کر یہ نشل کشی نہیں دیکھ سکتی،نجیب رزاق کا جذباتی خطاب

پیر 5 دسمبر 2016 12:31

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر شدید تنقید کرتے ہوئے نوبل امن انعام یافتہ سیاست دان آنگ سان سوچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ خون ریزی بند کروائیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نجیب رزاق نے میانمار میں روہنگیا نسل افراد کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کو ’نسل کشی‘ قرار دیتے ہوئے آن سانگ سوچی کو اس کی روک تھام نہ کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

نجیب رزاق نے کہاکہ آنگ سان سوچی کو نوبل انعام دینے کا کیا فائدہ اگر وہ اپنے ملک میں حکمران ہونے کے باوجود روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی نہیں رکوا سکتیں۔نجیب رزاق نے اس موقع پر کہا کہ وہ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قتل عام کو رکوانے کے لیے حرکت میں آئے۔ برائے مہربانی کچھ کرو۔ اقوام متحدہ! تم بھی کچھ کرو۔ دنیا آرام سے بیٹھ کر یہ نسل کشی نہیں دیکھ سکتی۔‘‘

متعلقہ عنوان :