چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 32 افرادہلاک

پیر 5 دسمبر 2016 12:31

چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 32 افرادہلاک

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)چین میں خود اختیا ر اندرونی منگولیا کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے میں 32 لوگ ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقکہ دھماکہ ہفتے کے روزچیفنگ شہر میں کان کنی کے علاقے میں ہوا۔اس حادثے کی تصدیق شدہ وجہ گیس کا ایک دھماکہ بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چین نے حالیہ برسوں میں کانوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے بہت اقدام کیے ہیں لیکن اس کی کانیں ابھی تک دنیا کی خطرناک ترین کانیں سمجھی جاتی ہیں۔

چین میں کانوں میں حادثات باقاعدگی سے قومی خبروں کا حصہ رہتے ہیں جو ا س لئے ہوتے ہیں کہ ان کے سربراہ زیادہ سے زیادہ منافعوں کے لالچ میں حفاظتی معیاروں کا خیال نہیں رکھتے۔سرکاری اعداد و شمار چین میں کان کنی سے منسلک سالانہ اموات کی تعداد ایک ہزار سے کم بتاتے ہیں، لیکن انسانی حقوق سے متعلق گروپس کا کہنا ہے کہ یہ اعداد وشمارگھٹا کر بتائے جاتے ہیں جب کہ اصل میں ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہ